فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی رکنیت معطل کردی

کراچی: فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی رکنیت معطل کردی۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن کی رکنیت کا فیصلہ فیفا کانگریس میں ہوا، فیفا کی 71 ویں کانگریس میں فیصلے کی تصدیق کر دی گئی، فیفا کی شرائط پر عمل نہ کیے جانے تک پاکستان پر پابندی برقرار رہے گی۔اجلاس میں شریک 203 ارکان ممالک نے پاکستان پر پابندی کی حمایت کی، پابندی نہ لگانے کے حق میں ایک ووٹ آیا، فیفا نے فیصلہ پاکستان فٹبال ہاوس، لاہور پر جاری قبضہ ختم نہ کیے جانے پر کیا۔اس سے قبل 2017 میں پاکستان کو پہلی مرتبہ فیفا کی جانب سے معطلی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ فیفا نے پابندی کے ساتھ ہی پاکستان کو فنڈز کی فراہمی روک دی جب کہ پابندی کے سبب پاکستان انٹرنیشنل مقابلوں میں شرکت نہیں کر سکے گا۔واضح رہے فیفا نے پاکستان پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ پی ایف ایف معاملات میں بیرونی مداخلت پر کی۔ یہ فیصلہ پی ایف ایف نارملائیزیشن کمیٹی کو باہر نکال کر فٹبال ہاؤس پر قبضہ کرنے پر کیا جو فوری طور پر نافذ العمل ہوگا اور تاحکم ثانی برقرار رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں