شادی سے قبل ایک ہم جنس پرست لڑکی مجھ پر فدا ہوگئی تھی، پریانکا

ممبئی: پریانکا چوپڑا نے کرن جوہر کے شو میں انکشاف کیا ہے کہ شادی سے پہلے ایک ہم جنس پرست لڑکی ان پر فدا ہوگئی تھی۔پریانکا چوپڑا کا شمار بالی ووڈ کی ان ہیروئنز میں ہوتا ہے جن کے نام کے ساتھ کئی مرد اداکاروں کا نام جڑتا رہا ہے اورنک جونز کے ساتھ شادی کے بعد وہ بین الاقوامی سطح پر شوبز حلقوں میں جانی جاتی ہے۔لیکن !!! کیا آپ جانتے ہیں کہ شادی سے پہلے نہ صرف مرد بلکہ خواتین بھی پریانکا کے عشق میں مبتلا تھیں، جب کہ ایک خوبصورت ہم جنس پرست لڑکی پریانکا پر دل و جان سے فدا ہوگئی تھی۔اس بات کا انکشاف پریانکا چوپڑا نے ٹی وی شو ’’ کافی ود کرن‘‘ میں کیا۔ دیپیکا پڈوکون کے ساتھ اس شو پر آنے والی پریانکا سے میزبان کرن جوہر نے سوال کیا’ کیا آپ کا کسی ہم جنس پرست خاتون سے سامنا ہوا؟ جس پر پریانکا نے کہا کہ ہاں سامنا ہوا بلکہ میں نے حیلہ بہانہ کرکے بڑی مشکل سے اس لڑکی سے جان چھڑائی۔پریانکا نے اس واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ چند سال قبل ایک نائٹ کلب میں پیش آیا تھا، وہ لڑکی بہت خوبصورت اور دلبرانہ اداؤں کی مالک تھی اس نے براہ راست میری تعریف کرتے ہوئے میرے ساتھ وقت گزارنے کی پیشکش کی تھی۔پریانکا نے مزید کہا کہ اس وقت مجھے سمجھ نہیں آرہا تھا کہ اسے کیا جواب دو لیکن پھر میں نے اسے کہا کہ ’ بےبی، میرا بوائے فرینڈ ہے اور میں لڑکوں کو ہی ترجیح دیتی ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں