بدقسمتی سے ہمارے بزرگوں نے پاکستان سے انصاف نہیں کیا، وزیراعظم

ناران: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے ہمارے بزرگوں نے پاکستان سے انصاف نہیں کیا.ناران میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ سیاحت کا فروغ امن کے بغیر ممکن نہیں، بیرون ممالک کے سیاح خود کو محفوظ سمجھیں تو ہی پاکستان آئیں گے، سیاحت کے حوالے سے صوبائی حکومتوں کو قوانین کی تیاری کی ہدایت کی ہے، سیاحوں کو متوجہ کرنے کے لیے رافٹنگ نے سمیت کئی کھیل متعارف کرائے جا رہے ہیں، ملک میں مذہبی اور تاریحی سیاحت کی گنجائش موجود ہے، سوئٹزرلینڈ سیاحت سے سالانہ 80 ارب ڈالر کماتا ہے، نتھیا گلی جیسے 15 نئے سیاحتی مکانات بنائے جا سکتے ہیں۔اس سے قبل تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ سیاحت کے فروغ کے لیے کیے گئے اقدامات پر خیبر پختونخوا حکومت کو تحسین پیش کرتاہوں، پہلے یہاں درخت کٹے ہوئے ہوتے تھے لیکن آج بڑے بڑے درخت دیکھ رہا ہوں۔ میں دنیا بھر میں گھوما پھرا ہوا ہوں لیکن پاکستان جیسی خوبصورتی کہیں نہیں، کاغان میں جو خوبصورتی ہے دنیا میں شائد ہی ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں