ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بلے باز کرس گیل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 14 ہزار رنزبنانے والے پہلے کرکٹر بن گئے۔کرکٹ میں ’دی یونیورس باس‘ کے نام سے شہرت پانے والے ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل نے گزشتہ روز آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے میچ میں 38 گیندوں پر 67 رنز کی اننگز کھیلی جس کے بدولت ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو 6 وکٹ سے شکست دے کر 5 میچوں کی سیریز میں 0-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔کرس گیل نے آسٹریلیا کے خلاف اپنی جارحانہ اننگز کے دوران ایک اور عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 14 ہزار رنز بنانے والے پہلے اور واحد بلے باز بن گئے ہیں۔انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل (آئی سی سی) نے فوٹوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کرس گیل کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’کرس گیل وہاں پہنچ چکے ہیں جہاں آج تک کوئی پہنچ نہیں پایا‘‘۔آسٹریلیا کے سابق کرکٹر مائیکل بیون نے کمنٹ میں لکھا ’’14 ہزار رنز، ایک بہت بڑا سنگ میل ہے‘‘۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]