وزیراعظم نے ملک لوٹنے والے سیاستدانوں کو جیل میں ڈالا، شیخ رشید

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے ملک لوٹنے والے سیاستدانوں کو جیل میں ڈالا۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کے دوران شیخ رشید احمد نے کہا کہ اسلام آباد میں کوئی پولیس ناکہ نہیں، اسے ایک مثالی شہر بنائیں گے، اسلام آباد میں ایک خواتین بازار کا افتتاح کرنے جا رہے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کو ملکی مسائل کا ادراک ہے، آزاد کشمیر میں تحریک انصاف حکومت بنائے گی۔ وزیراعظم نے ملک لوٹنے والے سیاستدانوں کو جیل میں ڈالا، انہیں لوگوں کی وجہ سے ملک آج مشکل حالات میں ہے، آئندہ الیکشن بھی عمران خان ہی جیتیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں