سلیکان و یلی: ٹوئٹر اپنے صارفین کی سہولت کے لیے اکثر نئے نئے فیچر متعارف کراتا رہا ہے۔ اس بار ٹوئٹر نے ایسا فیچرپیش کیا ہے جس سے صارفین کو خاصی سہولت مل سکے گی۔ مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر نے ٹوئٹ پر رپلائی سے متعلق نیا فیچر لا کر صارفین کا دیرینہ مسئلہ حل کردیا ہے، اب صارفین اپنی ٹوئٹ پر مزید کنٹرول حاصل کرسکیں گے۔ٹوئٹ پر آنے والے رپلائی کو محدود کرنے کے لیے بلاگنگ ویب سائٹ نے پچھلے سال 2020ء میں ایک فیچر متعارف کروایا تھا تاہم اب اس میں مزید ترمیم کی گئی ہے۔ صارفین ٹوئٹ کرنے سے قبل یہ طے کرسکیں گے کہ ان کی ٹوئٹ پر کون کون رپلائی کرسکتا ہے۔ یعنی اس طرح مخصوص لوگوں کو اس کی اجازت دی جاسکے گی۔ٹوئٹر کی ویب سائٹ پر شائع ایک بلاگ میں پروڈکٹ مینجمنٹ کی ڈائریکٹر سوزین ژی کا کہنا ہے کہ صارفین کو ٹوئٹ کرنے سے قبل تین آپشنز دیے جائیں گے۔ پہلے آپشن کا انتخاب کرنے پر کوئی بھی صارف ٹوئٹ پر اپنے ردعمل کا اظہار کرنے میں آزاد ہوگا۔ دوسرے آپشن میں وہی صارفین رپلائی کرسکیں گے جنہیں فالو کیا گیا ہوگا۔ جب کہ تیسرے اور آخری آپشن میں مینشن کردہ صارفین ہی رپلائی کرنے کے اہل ہوں گے۔بلاگ میں کہا گیا ہے کہ اس فیچر کو متعارف کرانے کا مقصد صارفین کے ٹوئٹس کو تحفظ دینا اور آپس میں گفتگو کو مزید بہتر بنانا ہے۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]