مظفر آباد: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ گھات لگائے ووٹ چوروں کوتنبیہ کرتی ہوں اگر ن لیگ کو روکنے کی کوشش کی تو یاد رکھنا تمھارے ساتھ برا ہوگا۔اسلام گڑھ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز کا کنا تھا کہ آزاد کشمیر نے الیکشن سے پہلے ن لیگ کے حق میں فیصلہ سنادیا، ہمارا منتخب نمائندہ الیکشن جیت چکا ہے، یہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ، یہاں اتنی گرمی ہے کہ اتنی گرمی کے جلسے کر کے میرا گلہ خراب ہوگیا ہے، اور 40 ڈگری درجہ حرارت میں آپ لوگ میری خاطر کھڑے ہیں۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ مخالفین کو آزاد کشمیر میں ن لیگ کی الیکشن مہم نظر آرہی ہے، ہماری جماعت نے باقی تمام جماعتوں کی دوڑیں لگوادی ہیں، تحریک انصاف کا استقبال گندے انڈوں اور جوتوں سے ہوتا ہے، مسلم لیگ ن 2018 والی نہیں رہی، یہ ووٹ چوروں کو پکڑنے والی جماعت ہے اور جس نے دھند میں سے ووٹ ڈوھنڈ لیے تھے، یہ 2018 نہیں ہے جس میں آپ نے آرٹی ایس رکوادیا تھا، ووٹ چورو اگر تم نے دھاندلی کی یا ہمارا کشمیر سے جیتا ہوا الیکشن چوری کیا تو کشمیری تمہیں نہیں چھوڑیں گے، اس بار الیکشن چور کرنے کی ہمت بھی نہ کرنا، گھات لگائے ووٹ چوروں کوتنبیہ کرتی ہوں اگر ن لیگ کو روکنے کی کوشش کی تو یاد رکھنا تمھارے ساتھ برا ہوگا۔لیگی رہنما نے کا کہ آج سنا ہے کہ عمران خان کشمیر تشریف لا رہے ہیں اور انہوں نے باغ سے اپنی الیکش مہم کا آغاز کیا کیونکہ وہاں اے ٹی ایم مشین ہے، انہوں نے ایک نئی ایم ٹی ایم ڈھونڈ لی ہے، عمران خان وہاں جاتے ہیں جہاں پیسہ ہوتا ہے، میری کشمیری عوام سے درخواست ہے کہ ان کا استقبال انڈوں اور ٹماٹروں سے نہ کریں بلکہ گو گو عمران گو سے کریں، اور عمران خان کو ہار پہننانا جس پر آٹا چوری میں نمبر ون اور دوائی چور لکھا ہو، جب کہ عمران خان کو ایک تاج پہنانا جس پر کشمیر فروش لکھا ہو۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]