پاکستانی کوہ پیما علی سدپارہ کی لاش مل گئی، بیٹے نے تصدیق کردی

سکردو: کے ٹو پر لاپتہ پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ کی لاش مل گئی ہے۔معروف پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ کی لاش مل گئی ہے جب کہ ان کے بیٹے ساجد سدپارہ نے والد کی لاش ملنے کی تصدیق بھی کردی ہے، مشہ بروم ایکسپڈیشن ٹریکس اینڈ ٹورز میں شامل نیپالی شرپا نے بوٹل نک کے قریب لاشوں کی موجودگی کی نشاندہی کی تھی جس پر اسکردو انتظامیہ، آرمی ہیلی کاپٹرز اور محمد علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ لاشوں کی تصدیق و ریسکیو کے لیے کیمپ فور گئے تھے جہاں سے ساجد سدپارہ نے کپڑوں کے ذریعے لاشوں کی تصدیق کی۔دوسری جانب ساجد سدپارہ نے والد کی لاش ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم والد کا جسدِ خاکی بوٹل نک سے 300 میٹر نیچے کھائی میں نظر آرہا ہے، والد کے دیگر ساتھی جان پابلو کی باڈی بھی نظر آرہی ہے، والد کے جسدِ خاکی کو نکالنے کی تدبیر پر غور کررہے ہیں، آج رات یا صبح تک ریسکیو کرکے باڈی کو نکالنے کی کوشش کریں گے، قوم سے مشن کی کامیابی کے لیے دعاؤں کی اپیل کرتا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں