ممبئی: امریکی نژاد بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری نے بھارتی فلمی صنعت میں بڑے پروجیکٹس پر کام کے مواقع گنوا دینے کی وجہ بتا دی ہے۔اداکارہ نرگس فخری نے 2011ء میں امتیاز علی کی فلم ’راک اسٹار‘ سے بالی ووڈ میں اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا ہے۔ نرگس فخری کو بالی ووڈ میں اپنی خوبصورتی اور اداکاری کی وجہ سے کافی پسند کیا گیا تاہم وہ بالی ووڈ میں بہت زیادہ وقت نہ گزار سکیں۔ایک یوٹیوب چینل کو دیے گئے انٹرویو میں نرگس فخری کہتی ہیں کہ انہیں بالی ووڈ کا حصہ رہنے کے لیے کئی مشکلات اور رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا جن میں کاسٹنگ کاؤچ بھی شامل ہے۔نرگس فخری نے کہا کہ میں شہرت کی لالچی نہیں اور یہی وجہ ہے کہ میں نے ڈائریکٹرز کی غیر اخلاقی اور نامناسب خواہشات کو پورا کرنے سے صاف انکار کیا، ان خواہشات کو رد کرنے کی وجہ سے مجھے بالی ووڈ کے کئی بڑے پروجیکٹس سے ہاتھ دھونا پڑا۔اداکارہ نے کہا کہ میں ہمیشہ اپنی عزت اور وقار کی تلاش میں رہی جو بالی ووڈ میں مجھے کبھی کبھار ہی میسر آئی، اپنی اخلاقیات کو برقرار رکھنے کی عادت کے سبب مجھے کام سے روکا گیا، میں اپنے نظریے پر ثابت قدم رہی کیونکہ میرے لیے اخلاق بہت اہم چیز ہے۔نرگس فخری نے انٹرویو میں یہ بھی کہا کہ میں نے ماڈلنگ کی دنیا کی نسبت بالی ووڈ کو بہتر پایا، ماڈلنگ میں برہنہ فوٹو شوٹ کے لیے زور دیا جاتا ہے جو میرے لیے ناقابل قبول ہے۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]