پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر کے خطاب کے دوران اپوزیشن کا شور شرابا

ئے پارلیمانی سال کے آغاز پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جاری ہے۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کررہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان ، قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی ایوان میں موجود ہیں۔اجلاس سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی خطاب کر رہے ہیں۔ اس دوران اپوزیشن کی جانب سے شور شرابا کیا جارہا ہے۔ اپوزیشن اراکین اسپیکر ڈائس کے سامنے جمع ہوگئے اور انہوں نے حکومتی کارکردگی کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔صدرمملکت عارف علوی نے کہا کہ شورمچانےکی بجائےحقیقت تسلیم کرنی پڑےگی ، گزشتہ 3 سالوں میں ملک وقوم میں بہت مثبت تبدیلیاں آئی ہیں، پاکستان درست سمت کی جانب اور معیشت ترقی کی جانب گامزن ہے۔پاکستان میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے قیام سے متعلق متنازع قانون کے خلاف احتجاج کے باعث پارلیمنٹ کی پریس گیلری اور پریس لاونج میں میڈیا کا داخلہ بند کردیا گیا ہے، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے کارڈ رکھنے والے صحافیوں کو کیفے ٹیریا تک محدود رکھا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں