لندن: انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان سے دستبرداری پر معذرت کرتے ہوئے اگلے سال پاکستان کا دورہ کرنے کا عندیہ دے دیا۔برطانوی میڈیا کی رپورٹ کےمطابق چئیرمین این واٹ مور نے کرکٹ فینز کے ساتھ اظہار افسوس کیاہے، ان کا کہناہےکہ سکیورٹی معاملات پر تفصیل میں بات نہیں کرنا چاہتے تاہم ہم نے یہ فیصلہ کھلاڑیوں کی سکیورٹی اور فلاح کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا۔این واٹ مور نے کہا کہ پاکستان کا دورہ نہ کرنا ایک بہت مشکل فیصلہ تھا، کرکٹرز سے بھی اس بارے میں رائے نہیں لی گئی، ہمیں اب نئے سرے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ تعلقات بہتر بنانا ہیں اور ہمارا اب فوکس اگلے سال دورے کرنے پر ہوگا۔دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ انگلش کرکٹ بورڈ کی معذرت اور پاکستان کے دورے کا اعلان ہمارے مؤقف کی بڑی کامیابی ہے، پاکستانی کرکٹ کیخلاف ایک اور سازش ناکام ہوئی۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]