رمیز راجا پاکستان کرکٹ اکانومی کے فروغ کے لیے کراچی پہنچ گئے

کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجا ملکی کرکٹ کو معاشی لحاظ سے مضبوط بنانے کا عزم لے کر شہر قائد آئے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کا عہدہ سنببھالنے کے بعد رمیز راجا پہلی مرتبہ کراچی آئے ہیں، رمیز راجا اپنے سہ روزہ قیام کے دوران کراچی میں مالیاتی و تجارتی اداروں کے سربراہوں سے ملیں گے، کرکٹ اسپانسرز سے خصوصی ملاقاتیں ہوں گی جب کہ اسٹرٹیجک پارٹنرز کو بھی اعتماد میں لیں گے۔ذرائع کے مطابق رمیز راجا کے دورے کے دوران پی سی بی کے لیے سرمایہ کاری حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی، حاصل ہونے والی رقم سے انفرا اسڑکچر بہتر بنایا جائے گا،م لنے والے پیسے کرکٹرز کی بہبود پر بھی خرچ ہوں گے، مزید برآں وہ کرکٹ کے امور کے حوالے سے بھی بعض اجلاسوں میں شرکت کریں گے جن میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں