اسلام آباد: لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کردیا گیا اور اس فیصلے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم عمران خان نے سمری کے پیرا 6 میں افسروں کے پینل سے لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کا تقرر کیا۔نئے ڈی جی آئی ایس آئی کا تقرر 20 نومبر 2021ء سے کیا گیا ہے۔ سبکدوش ہونے والے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید 19 نومبر تک ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کو 6 اکتوبر کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کیا گیا تھا تاہم ان کا نوٹی فکیشن آج جاری کیا گیا ہے۔ ملک میں نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری شدید بحث و مباحثے کا موضوع رہی ہے جب یہ بات سامنے آئی کہ حکومت نے آئی ایس پی آر کے اعلان کے باوجود لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جس سے افواہیں پھیلیں کہ سول اور عسکری قیادت ایک پیج پر نہیں ہیں۔حکومت نے یہ بھی تصدیق کی کہ ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کے لیے’’مناسب طریقہ کار‘‘ پر عمل نہیں کیا گیا۔ کشیدگی میں کمی کیلئے وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گزشتہ ہفتے طویل ملاقات کی جس کے بعد معاملات ٹھیک ہوئے۔بعدازاں وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھی کہا کہ وزیراعظم نے آرمی چیف کو بتایا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کا اختیار ان کے پاس ہے۔ ایسی اطلاعات بھی تھیں کہ وزیراعظم اس تقرری کے لیے ممکنہ امیدواروں کے انٹرویو کے خواہاں تھے۔مبینہ طور پر وزیر اعظم یہ بھی چاہتے تھے کہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید ڈی جی آئی ایس آئی کے طور پر مزید چھ ماہ تک برقرار رہیں لیکن بعد میں وہ بالآخر ان کی آئی ایس آئی سے رخصتی اور لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کو انکا جانشین مقرر کرنے پر راضی ہو گئے۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]