لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملک میں افراتفری پھیلی ہے اور حکومتی مشینری موجودہ صورتحال سے بالکل لاعلم ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹوئٹ میں شہباز شریف نے کہا کہ وفاقی وزراء امن و امان کی صورتحال پر متضاد بیانات دے رہے ہیں، وزرا میں سے ایک نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کالعدم جماعت کے ساتھ 2020 کے معاہدے سے لاعلم تھے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک میں افراتفری پھیلی ہے جب کہ قیادت کا فقدان ہے، حکومتی مشینری موجودہ صورتحال سے بالکل لاعلم ہے، یہی عمرا ن خان کے نئے پاکستان کا طرز حکومت ہے، اس حکومت کی حالت کا اندازہ لگائیں جس کا وزیراعظم کہتا ہے کہ اس نے ٹی وی پر روپے کی قدر میں کمی کی خبر سنی، موجودہ حکمران کسی بھی احساس ذمہ داری سے عاری ہیں، ملک آٹو پائلٹ پر ہے، کیونکہ بد قسمتی سے ایک کے بعد دوسرا بحران گہرا ہوتا جا رہا ہے۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]