اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے قومی مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اوگرا نے عالمی منڈی میں پیٹرولیم کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر یکم نومبر سے پاکستان میں پپٹرول کی قیمت 11 روپے 53 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 8 روپے49 پیسے، مٹی کا تیل 6 روپے 29 پیسےاور لائیٹ ڈیزل 5 روپے72 پیسے بڑھانے کی تجویز دی تھی۔وزیرِ اعظم نے عوامی ریلیف کے پیشِ نظر اوگرا اور وزارتِ خزانہ کی تجاویز مسترد کرتے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو بڑھانے سے روک دیا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ قومی مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ مہنگائی کا بوجھ عوام پرمنتقل کرنے کے بجائے ریلیف کو ترجیح دے رہے ہیں، عوام پر پڑنے والے بوجھ کو حکومت خود برداشت کررہی ہے۔واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین 15 روز کے لیے ہوتا ہے، 15 اکتوبر کو بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے 44 پیسے فی لیٹر تک اضافہ کیا گیا تھا۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]