سمندر پار پاکستانیوں کو بہت جلد آئی ووٹنگ رائیٹ مل جائے گا، ووٹ ڈالنے کے لئے پاکستان نہیں جانا پڑے گا : سینیٹر فیصل جاوید

نیویارک (آواز رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ پاکستانی پارلیمنٹ قانون سازی کے ذریعے بہت جلد سمندر پار پاکستانیوں کو آئی ووٹ کا حق دیدے گی پاکستان سے باہر بسنے والے پاکستانیوں کو پاکستان جاکر ووٹ ڈالنے کو ضرورت نہیں ہوگی وہ امریکہ میں بیٹھ کر پاکستانی الیکشن میں ڈال ووٹ ڈال سکیں گے.سینیٹر فیصل جاوید ہیلپنگ ھارٹس اینڈ کیئرنگ سولز کے زیراہتمام نیویارک کے علاقے فلشنگ میں منعقدہ فنڈ ریزنگ ڈنر سے خطاب کررہے تھے. تنظیم پاکستان میں معذور اور نظرانداز بچوں کی مدد اور انہیں باوقار طریقے سے زندگی گزارنے میں تعاون کرنے میں مصروف ہے.انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے اجلاس میں یہ معاملہ طے پاجائے گا جو امریکہ سمیت تمام سمندر پار پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری ہے۔انہوں نے کہا کہ اب پاکستان سفر کے جو اخراجات بچیں گے وہ آپ ہیلپنگ ھارٹس اینڈ کئیرنگ سولز کو دیں تاکہ ہاتھ پاؤں سے محروم افراد کو مصنوعی اعضا لگائے جاسکے۔ سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ عنقریب ایک اورقانون سازی کے ذریعے امریکہ یا کسی ملک کی شہریت ترک کئے بغیر پاکستان میں الیکشن لڑنا ممکن ہوگا.کامیابی کی صورت میں وہ اگر پارلیمنٹ کی نشست رکھنا چاہیں گے تو انہیں دوسرے ملک کی شہریت ترک کرنا ہوگی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں