ماسکو: جارحیت پسند بھارت کو روس نے جدید ترین دفاعی میزائل نظام ایس-400 کی فراہمی کا آغاز کردیا ہے تاہم اس کی وجہ سے امریکا بھارت پر اقتصادی پابندیاں عائد کرسکتا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس نے بھارت کو جدید ترین فضائی دفاعی نظام ایس-400 کی پہلی کھیپ کی روانگی کا عمل شروع کردیا ہے جو اگلے ماہ بھارت کو موصول ہوجائے گی۔بھارت نے 2018 میں روس سے طویل رینج کے زمین سے فضا میں مار کرنے والے ایس-400 دفاعی میزائل سسٹم کی خریداری کا معاہدہ کیا تھا جس کی مالیت 5 ارب 50 کروڑ ڈالر ہے۔بھارت نے میزائل نظام کی خریداری کے معاہدے کے وقت مؤقف اختیار کیا تھا کہ چین سے درپیش سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر یہ دفاعی فضائی نظام خریدنے پر مجبور ہوئے ہیں۔ادھر روس سے میزائل نظام کی خریداری پر بھارت کو امریکی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس سے قبل امریکا نے ترکی پر بھی روس سے میزائل سسٹم خریدنے پر اقتصادی پابندیاں عائد کی تھیں۔امریکا نے یوکرائن کے خلاف کارروائی، شامی صدر کی مدد کرنے اور امریکی صدارتی الیکشن میں مداخلت کا الزام عائد کرتے ہوئے بالترتیب شمالی کوریا، ایران اور روس سے تجارتی معاہدے کرنے والوں کے خلاف قانون CAATSA منظور کیا تھا۔اس قانون کے تحت روس، شمالی کوریا اور ایران سے دفاعی مصنوعات خریدنے والے ملک پر مالی، اقتصادی اور تجاری پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں۔ اس قانون کا پہلا شکار ترکی ہوا تھا۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]