ہمارے دور میں غربت کم ہوئی، آنے والے دنوں میں بڑا پیکیج لارہے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حیران ہوں اپوزیشن ای ایم وی کی مخالف کیوں ہے حالانکہ جدید ٹیکنالوجی کی وجہ سے کوئی جھوٹ نہیں ول سکتا، آنے والے دنوں میں عوام کے لیے بڑا پیکیج لا رہے ہیں۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ دنیا بھر میں ٹیکنالوجی کا استعمال ہورہا ہے آج کے دور میں ہر چیز میں ٹیکنالوجی کا استعمال بڑھ گیا ہے اور ٹیکنالوجی کی وجہ سے کوئی جھوٹ نہیں بول سکتا، حیران ہوں کہ الیکشن کے معاملے میں اپوزیشن جدید ٹیکنالوجی (الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال) کی مخالفت کر رہی ہے؟انہوں نے کہا کہ مہنگائی کا سیلاب باہر سے آرہا ہے، پوری دنیا میں مہنگائی کی لہر آئی ہے، کورونا میں ملک کی معیشت کو بچانے والا پاکستان واحد ملک تھا، ہمارے دور میں ملک سے غربت کم ہوئی، غربت ان ممالک میں بڑھتی ہے جہاں حکمران چور ہوں، قانون کی بالادستی والے ملک میں غربت نہیں ہوتی، حکومت نے مشکل حالات میں مشکل فیصلے کیے، ہم نے ملک کو کورونا سے نکالا اب مہنگائی سے نکالیں گے، آنے والے دنوں میں بہت بڑا پیکیج لا رہے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے مسلم لیگ (ن) پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ میٹرو پر اربوں لگانے سے ملک ترقی نہیں کرتے، حکومت میں آئے تو تاریخی خسارہ ملا، موجودہ حکومت نے سب سے بڑا تجارتی قرضہ واپس کیا۔عمران خان نے کہا کہ اگلے 10 برس میں مزید 10 ڈیم بنائیں گے، بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر ہمیں زیادہ خوراک کا بندوبست کرنا ہوگا، آئندہ دنوں میں تیل کی قیمت مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں