اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی پہلے دن سے وینٹی لیٹر پر تھی اور اب یہ اختتام کے نزدیک ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ اللہ کی شان دیکھ رہی ہوں، ہمیں یقین تھا کہ ظالم کے دن گنے جاتے ہیں، اور ایک دن سچ سامنے آئے گا۔ اتنا جلدی آئے گا یہ یقین نہیں تھا، وہی جعلی حکومت اور عدالتیں ہیں، وہی طاقت کا غلط استعمال ہے، وہی سازشی آج موجود ہیں، لیکن قدرت کا نظام دیکھیں کہ نواز شریف کے حق میں گواہی عدلیہ کے اندر سے سامنے آئی ہے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکرادا کرتے ہیں کہ ہمارے خلاف سازش بے نقاب ہوئی، جج ارشد ملک مرحوم نے اپنی زندگی میں نوازشریف کے حق میں گواہی دی تھی، ان کی ویڈیو کی تحقیقات کے بجائے انہیں ہی نوکری سے نکال دیا، شوکت عزیز صدیقی نے دوران نوکری نواز شریف کے حق میں گواہی دی، اور انہیں سچ بولنے کی پاداش میں سپریم جوڈیشل کونسل لے جایا گیا، آج بڑی گواہی عدلیہ کے اندر سے سامنے آئی، گلگت بلتستان کے چیف جسٹس کی گواہی سب کے سامنے ہے، جی بی کے جج کے انکشافات پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا ہے، جس ملک میں منصف کوانصاف نہ ملے تو اس میں عام آدمی کا کیا حال ہوگا، عدالت نے صحافی کو بھی پیغام رساں ہونے پر توہین کا نوٹس جاری کردیا، جب کہ ثاقب نثار عدالت کے سامنے پیش ہونے کے روادار نہیں اور انہوں نے یہ کہہ کر پلا جھاڑ لیا کہ میں کیوں آؤں۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]