لاہور: تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد رضوی کو رہا کردیا گیا ہے۔ حکومت نے تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد رضوی کی نظر بندی ختم کرکے انہیں رہا کردیا ہے۔ ان کی رہائی کوٹ لکھپت جیل سے عمل میں آئی ہے۔تحریک لبیک پاکستان کے ترجمان نے سعد رضوی کی رہائی کی تصدیق کردی ہے۔گزشتہ ماہ حکومت اور ٹی ایل پی کے درمیان معاہدہ ہوا تھا جس کے تحت ٹی ایل پی کے سیکڑوں کارکنوں کے خلاف درج مقدمات ختم کئے گئے، ٹی ایل پی پر سے پابندی ہٹائی گئی جب کہ گزشتہ ہفتے حکومت نے سعد رضوی سمیت ٹی ایل پی کے کئی رہنماؤں کے نام فورتھ شیڈول کی لسٹ سے بھی نکالے تھے۔واضح رہے کہ سعد رضوی کو رواں برس اپریل کے وسط میں لاہور پولیس نے حراست میں لیا تھا۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]