عامر خان نے فلم ’کے جی ایف 2‘ کی ٹیم سے معافی مانگ لی

ممبئی: بالی وڈ کے ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ عامر خان نے فلم ’کے جی ایف چیپٹر 2‘ کی ٹیم سے معافی مانگ لی اور فلم کی تشہیر کا وعدہ کر ڈالا۔ایک انٹرویو کے دوران عامر خان نے کہا کہ میں فلم ’کے جی ایف چیپٹر 2‘ کے اداکار، پروڈیوسر اور ہدایت کار سے معذرت چاہتا ہوں، میری نئی آنے والی فلم اور ’کے جی ایف 2‘ ایک ہی تاریخ کو ریلیز ہونے کی وجہ سے باکس آفس پر متصادم ہوں گی۔گزشتہ ہفتے عامر خان نے اپنی طویل عرصے سے زیرِ التوا فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا تھا۔ ’لال سنگھ چڈھا‘ اور ’کے جی ایف 2‘ اگلے سال 14 اپریل کو سینیما گھروں کی زینت بنیں گی۔عامر خان نے انٹرویو میں بتایا کہ میں نے دونوں فلموں کے ایک ہی دن ریلیز پر ’کے جی ایف 2‘ کی ٹیم کو خط لکھ کر معذرت کی ہے اور کہا ہے کہ میں آپ کی فلم کی تشہیر کروں گا۔خیال رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث دونوں فلموں کی ریلیز کی تاریخ کو متعدد بار تبدیل کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں