ایم کیو ایم کا سندھ میں نئے بلدیاتی نظام کے خلاف سڑکوں پر نکلنے کا اعلان

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے سندھ میں نئے بلدیاتی نظام کے خلاف سڑکوں پر نکلنے کا اعلان کردیا۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالدمقبول صدیقی نے سندھ کے نئے بلدیاتی نظام کو مسترد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی حکومت سے پہلے کراچی ایسا تباہ حال نہ تھا، غیرمعینہ مدت کیلئے ایڈمنسٹریٹر لگاکر تماشہ لگایاہواہے، اب ہمارےپاس سڑکوں آنے کےعلاوہ کوئی راستہ نہیں۔خالدمقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ کراچی کے حالات پر11دسمبرکوآل پارٹیز کانفرنس بلائی ہے، پیپلز پارٹی کی حکومت نے بلدیاتی نظام میں اجارہ داری قائم کی ہوئی ہے ، ترقیاتی فنڈز الیکشن مہم پر لگائے جارہے ہیں، سندھ کے شہری علاقوں میں پی پی پی کی نمائندگی نہ ہونے کے برابر ہے لیکن صوبے کے تمام اختیارات انہیں دے دیئے گئے ہیں، آئین کے آرٹیکل 140 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سندھ میں بلدیاتی نظام بنایا گیا ہے، چیف جسٹس سندھ حکومت کے زبردستی بنائے گئے بلدیاتی نظام پر ازخود نوٹس کب لیں گے۔خالد مقبو ل صدیقی نے مزید کہا کہ مردم شماری اور ووٹ شماری میں بھی سندھ سے امتیازی سلوک روا رکھا گیا ، سندھ کے شہری علاقوں کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں