بھارت میں کسانوں نے ایک سال سے جاری احتجاج ختم کردیا

نئی دہلی: بھارتی حکومت کی پالیسیوں سے ناراض کسانوں نے مطالبات منظورہونے کے بعد ایک سال سے جاری احتجاج ختم کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی حکومت کی جانب سے احتجاجی کسانوں کے مطالبات کی تحریری منظوری کے بعد کسانوں نے ایک سال سے جاری احتجاج ختم کردیا۔ نئی دہلی کی سرحد پرعارضی رہائش گاہوں میں مقیم ہزاروں کسانوں کی گھروں کوواپسی شروع ہوگئی ہے۔کسانوں نے گزشتہ سال نومبرمیں مودی سرکار کے نئے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کا آغازکیا تھا۔ احتجاج کے دوران کسانوں کی پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں9 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں