واشنگٹن: امریکا کی مختلف ریاستوں میں تیز رفتار بگولوں نے اپنے راستے میں آنے والی ہر چیز کو تہس نہس کرکے رکھ دیا جس میں 50 سے زائد ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاستوں کینٹکی، آرکنساس، الینوائے، میزوری اور ٹینیسی میں طوفان کی رفتار سے چلنے والے بگولوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی۔ کئی عمارتیں، فیکٹریاں، ویئر ہاؤس تباہ، ٹریفک کا نظام معطل اور بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔گورنر کینٹکی کا کہنا ہے کہ ایک طاقت ور بڑا بگولہ فیکٹری سے ٹکرایا جس میں 110 سے ملازمین موجود تھے۔ بگولے کے ٹکرانے سے 50 سے زائد ملازمین کی ہلاکتوں کا خدشہ ہے جب کہ دیگر علاقوں میں صورت حال اچھی نہیں۔طوفانی ہواؤں اور بگولوں نے سب سے زیادہ نقصان ریاست کینٹکی میں پہنچایا ہے جہاں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ گریوز کاؤنٹی اور مے فیلڈ ٹاؤن میں بھی عمارتیں تباہ ہوئیں جب کہ گریوز کاؤنٹی کورٹ ہاؤس اور اس سے متصل جیل کو بھی نقصان پہنچا۔اسی طرح ریاست آرکنساس میں 2 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے اور ریاست الینوئے میں ایمیزون ویئر ہاؤس کی عمارت کو نقصان پہنچا ہے۔تمام ریاستوں میں امدادی کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔ حکام کی جانب سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]