لاہور: خواجہ سرا برادری نے قومی و صوبائی اسمبلیوں میں نمائندگی اور وراثت میں حق دیئے جانے کا مطالبہ کردیا اور کہا ہے کہ حکومت خواجہ سرا کمیونٹی سے کیے گئے وعدے پورے کرے۔یہ مطالبہ تعلیم یافتہ خواجہ سرا جنت علی نے لاہور پریس کلب میں رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ کاردار، سعدیہ سہیل، خواجہ سراء رہنما نایاب علی، شمع، نوشی، نیلم، عاشی جان، انمول اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ پریس کانفرنس کے بعد خواجہ سراؤں نے لاہور پریس کلب سے ایوان اقبال تک آگاہی واک بھی کی جسے انہوں نے’’ٹرانس پریڈ‘‘ کا نام دیا۔
اس واک کے دوران خواجہ سراؤں کی بڑی تعداد بگھیوں پر بیٹھ کر بینڈ کے ساتھ ایوان اقبال تک پہنچی۔ واک میں اسلام آباد کراچی، لاہور، پشاور، گوجرانوالہ اور ایبٹ آباد کے خواجہ سراوں نے شرکت کی۔جنت علی نے کہا کہ خواجہ سرا پہلے بھیک مانگتے اور سڑکوں پر ذلیل ہوتے تھے، اب خواجہ سراء پڑھے لکھے ہیں اور نوکریاں کررہے ہیں، ہم 19 دسمبر کو پاکستان بھر میں ٹرانس جینڈر کے دن کے طور پر مناتے ہیں، خواجہ سراؤں پر ہر قسم کا تشدد روکا جائے اور ہمیں نظرانداز کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اسمبلیوں میں برابری کا حصہ دیا جائے، وراثت میں حصہ دیا جائے، ہماری کمیونٹی میں بھی انتہائی قابل اور پڑھے لوگ موجود ہیں، انشاءاللہ آنے والے وقت میں ٹرانسجینڈر قومی اور صوبائی اسمبلی کا حصہ ہوں گے۔
سکیورٹی فورسز کا بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ، 3 خوارج ہلاک، دو زخمی
190ملین پاؤنڈ ریفرنس: بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
سابق آرمی چیف جنرل(ر) باجوہ نے بشریٰ بی بی کے الزام کو بے بنیاد قرار دیدیا
عمران مدینہ ننگے پاؤں جا کر آئے تو باجوہ کو فون آنے لگے آپ کسے لے آئے؟ بشریٰ بی بی
بشریٰ بی بی کے سعودی عرب پرالزامات شرمناک ہیں : خواجہ آصف