کراچی: بابراعظم اور محمد رضوان ٹی 20 کی ’جوڑی نمبرون‘ بن گئے جب کہ اوپننگ شراکت میں دوسروں کو کوسوں پیچھے چھوڑدیا۔بابراعظم اور محمد رضوان پر مشتمل اوپننگ جوڑی ٹی 20 کرکٹ میں پاکستان کو راس آگئی، دونوں نے رواں برس مختصر فارمیٹ کے زیادہ تر میچز میں مل کر ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کیا، اسی شاندار کارکردگی نے انھیں ٹی 20 انٹرنیشنلز کی جوڑی نمبر ون بنا دیا،انھوں نے ایک سال میں 4 مرتبہ ٹیم کو 150یا زائد رنز کا آغاز فراہم کیا۔سنچورین میں جنوبی افریقہ کے خلاف 17.4 اوورز میں بابر اور رضوان کے درمیان 197 رنز کی اوپننگ شراکت بنی، حال ہی میں کراچی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ٹی 20 میں پاکستانی اوپنرز نے158 رنز بنائے۔اس سے قبل ٹی 20 ورلڈ کپ میں روایتی حریف بھارت کے خلاف152 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم ہوئی تھی، دبئی میں کھیلے گئے اس میچ میں دونوں نے حریف بولرز کی دل کھول کر کلاس لیتے ہوئے ٹیم کو 10 وکٹ کی یادگار فتح سے ہمکنار کیا تھا۔اس سے پہلے ناٹنگھم میں انگلینڈ کے خلاف بابراعظم اور محمد رضوان نے 150 رنز کی پارٹنر شپ بنائی، الگ الگ کنڈیشنز میں شاندار اننگز دونوں اوپنرز کی نئی گیند کے ساتھ مختصر فارمیٹ میں مہارت کا ثبوت ہیں۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]