سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران نوجوان کو گرفتار کرنے کے بعد گولیاں مار کر شہید کردیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے جنت نظیر وادی کے ضلع سری نگر کے علاقے ہروان کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا۔سرچ آپریشن کے دوران قابض بھارتی فوج نے گھر گھر تلاشی لی۔ خواتین کو ہراساں کیا اور بچوں کو ڈرایا دھمکایا گیا جب کہ بزرگوں پر بھی تشدد کیا گیا۔قابض بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران ایک نوجوان کو گرفتار کرلیا بعد ازاں نوجوان کی گولیوں سے چھلنی تشدد زدہ لاش قریبی علاقے سے ملی۔بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ نے نوجوان کو عسکریت پسند ثابت کرنے کی ناکام کوشش کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان مسلح تھا جسے قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے مقابلے میں مارا۔تاہم عینی شاہدین نے حقائق بیان کرتے ہوئے اس دعوے کی قلعی کھول دی۔ لواحقین نے علاقہ مکینوں کے ہمراہ نوجوان کی لاش سڑک پر رکھ کر بھارتی فوج کی جارحیت کے خلاف احتجاج کیا۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]