پرائیویسی کی خلاف ورزی پر گوگل اور فیس بُک پر کروڑوں روپے جرمانہ عائد

پیرس: فرانس نے فیس بُک اور گوگل پر آن لائن ٹریکنگ سے بچنے کیلئے صارفین کو سہولت فراہم نہ کرنے پر 200 ملین یورو جرمانہ عائد کردیا ہے۔امریکی خبررساں ادارے یو ایس نیوز کے مطابق فرانسیسی تحقیقاتی ادارے سی این آئی ایل نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ فرانس میں صارفین کو دونوں پلیٹ فارمز پر cookies کو قبول کرنے کیلئے صرف ایک کلک درکار ہوتا ہے جبکہ اس آن لائن ٹریکنگ سے باہر نکلنے کیلئے اسکرین پر کئی بار بٹن دبانے پڑتے ہیں۔کوکیز ایک طرح کے ٹریکنگ کوڈ ہوتے ہیں جسے ویب سائٹس صارفین کیلئے اشتہارات یا دیگر مقاصد کیلئے استعمال کرتی ہیں۔یورپی ممالک میں اس حوالے سے زیادہ سخت قانون ہے جہاں ویب سائٹ کیلئے لازمی ہے کہ کوکیز کو استعمال کرنے سے پہلے صارف سے اجازت لی جائے۔فرانس نے گوگل پر 150 ملین یورو کا جرمانہ عائد کیا ہے جبکہ فیس بُک پر 60 ملین یورو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں