میلبورن( خصوصی رپورٹ)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( ICC) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کرکٹ کپ 2022کے ڈراز کا اعلان کردیا ہے گزشتہ ورلڈ کپ میں 24 اکتوبر 2021کو ایک دوسرے کے مدمقابل دو روایتی حریفوں انڈیا اور پاکستان کے درمیان ٹھیک ایک سال بعد 23 اکتوبر کو میلبورن میں گروپ بی کا پہلا میچ کھیلا جائے گا.اتفاق سے گزشتہ سال دوبئی میں بھی دونوں ٹیمیں اتوار کے روز ایک دوسرے سے ٹکرائی تھیں اس بار بھی میچ کی اہمیت کے پیش نظر اتوار کا دن ہے مقرر کیا گیا ہے
. ٹورنامنٹ میں 16 ٹیمیں شرکت کریں گی. پہلے راؤنڈ میں 8 ٹیموں کے درمیان سپر 12 میں کوالیفائی کرنے کے لئے مقابلہ ہوگا.سری لنکا، ویسٹ انڈیز،نمیبیا اور سکاٹ لینڈ کے علاوہ چار مزید ٹیمیں کوالیفائینگ راؤنڈ یعنی پہلے مرحلہ میں مقابلہ کریں گے.پاکستان،انڈیا،آسٹریلیا،انگلینڈ،نیوزیلینڈ، جنوبی افریقہ،افغانستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں سپر آؤٹ کے لئے کوالیفائی کرچکی ہیں.کوالیفائنگ راؤنڈ کے میچز 22 سے 21 اکتوبر تک کھیلے جاینگے. جبکہ سپر 12 کا آغاز دفاعی چیمپئن آسٹریلیا اور نیوزیلینڈ کے درمیان میچ سے ھوگا واضح رہے کہ 2021 کے ورلڈ کپ کا فائنل انہی دو ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا تھا.پاکستان اور انڈیا کی طرح یہ میچ بھی ایک طرح سے گزشتہ سال کا ری میچ ثابت ہوگا.پاکستان نے محدود اوورز کے کسی بھی ورلڈ کپ میں پہلی بار انڈین ٹیم کو شکست دی تھی جب کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے انڈیا کی طرف سے دئیے گئے 151 کا ٹارگٹ کسی نقصان کے بغیر پورا کرلیا تھا.سپر 12 کی ٹیموں کو دو گروپس A اور B میں تقسیم کیا گیا ہے.گروپ Aآسٹریلیا،نیوزیلینڈ، انگلینڈ،افغانستان اور پہلے مرحلے سے منتخب ہونی والی دو ٹیموں جبکہ گروپ B میں انڈیا، پاکستان،جنوبی افریقہ،بنگلہ دیش اور پہلے مرحلہ کی دو ٹیمیں شامل ہونگی. سیمی فائنلز سڈنی(9 نومبر)اورایڈیلیڈ(10نومبر)اور فائنل 13 نومبر کو میلبورن میں کھیلا جائے گا.آسٹریلیا اور انگلینڈ دو ایسی ٹیمیں ہیں جو 2021 کے سپر 12 راؤنڈ میں بھی ایک ہی گروپ Aمیں تھیں.