یوکرین کی صورتحال سنگین ہوئی توچین کے لئےاچھا نہیں ہوگا،امریکا

واشنگٹن: امریکا کا کہنا ہے کہ اگریوکرین میں صورتحال سنگین ہوئی تو اس کا اثرچین پربھی ہوگا۔امریکی محکمہ خارجہ کی عہدیداروکٹوریا نولینڈ نے میڈیا سے گفتگومیں کہا کہ اگریوکرین کا مسئلہ سنگین ہوا توچین کے لئے بھی اچھا نہیں ہوگا۔ چین معاملے کوسنگین ہونے سے بچانے کے لئے روس پراپنا اثرورسوخ استعمال کرے۔امریکا نے یوکرین اور روس کے تنازع پر سلامتی کونسل کا اجلاس پیر کو طلب کر لیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں