نئی دہلی: بھارت کے کامیاب ترین بزنس مین مکیش امبانی سے ایشیا کے امیر ترین شخص ہونے کا اعزاز انہی کے ملک کے نسبتاً غیر معروف تاجر گوتم اڈانی نے چھین لیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت کے غیر معروف تاجر گوتم اڈانی کے اثاثوں کی مالیت 88.5 ارب ڈالر تک جا پہنچی ہے جس کے باعث وہ ایشیا کے امیر ترین شخص بن گئے۔ ان سے پہلے یہ اعزاز بھارت کے ہی مکیش امبانی کے پاس تھا۔گوتم اڈانی ایک سال برس کے دوران دولت میں 12 ارب ڈالرز کا اضافہ ہونے کی وجہ نہ صرف ایشیا کے امیر ترین آدمی بن گئے بلکہ دنیا کے 10 امیر ترین افراد کی فہرست میں بھی جگہ بنالی۔کوئلے کی کان کنی سے منسلک تاجر گوتم اڈانی کے دنیا کے 10 امیر ترین افراد کی فہرست میں شامل ہونے کی وجہ سے بھارتی ٹائیکون میکش امبانی اور فیس بک کے بانی مارک زکر برگ اس فہرست سے باہر ہوگئے۔مکیش امبانی اب 11 ویں نمبر پر چلے گئے جب کہ مارک زکر برگ کا نمبر 13 واں ہے۔ فیس بک کے بانی کے نمبر میں کمی 31 ارب ڈالر کے نقصان کی وجہ سے ہوئی۔ماحول دوست توانائی کے حوالے سے سرگرم گوتم اڈانی نے اپنی کمپنی کو 2030 تک ماحول دوست توانائی تیار کرنے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]