یوٹاہ: تربیتی پرواز کے دوران امریکا کے یوٹاہ نیشنل گارڈ کے دو بلیک ہاک ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا کر زمین بوس ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست یوٹاہ کی معروف سالٹ لیک سٹی میں دو بلیک ہاک ہیلی کاپٹرز گر کر تباہ ہوگئے۔ دونوں ہیلی کاپٹرز میں مجموعی طور پر 5 اہلکار سوار تھے۔دونوں ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز پر مامور تھے اور ممکنہ طور موسم کی خرابی کے باعث فضا میں ایک دوسرے سے ٹکرانے کے بعد ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگئے۔ریسکیو ٹیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دونوں ہیلی کاپٹرز میں موجود پانچوں افراد مکمل طور محفوظ ہیں۔حادثے کا شکار ہونے والے ہیلی کاپٹرز یوٹاہ کے نیشنل گارڈز کی ملکیت تھے جو کہ ایک طرح کی ریاست کی فوج ہے۔ حادثے سے ہیلی کاپٹرز کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔امریکا کی یوٹاہ نیشنل آرمی گارڈز نے واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ ہیلی کاپٹر میں موجود افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]