روس میں حکومت کی تبدیلی کا کوئی منصوبہ نہیں، امریکا

یروشلم: امریکی محکمہ خارجہ نے روس میں حکومت کی تبدیلی سے متعلق کسی بھی منصوبے کو مسترد کر دیا ہے۔مقبوضہ بیت المقدس (یروشلم) کے دورے کے موقع پر ایک پریس کانفرنس میں وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے واضح کیا کہ امریکا کے پاس روس یا کسی اور جگہ حکومت کی تبدیلی لانے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ایک روز قبل صدر جو بائیڈن نے کہا تھا کہ روسی صدر ولادی میر پوٹن زیادہ دیر اقتدار میں نہیں رہ سکتے۔انٹونی بلنکن نے امریکی صدر کے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ صدر نے محض یہ بات کہی کہ ولادی مر پیوٹن کو یوکرین کے خلاف جنگ چھیڑنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔دوسری جانب، کرملین نے صدر جو بائیڈن کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ روسی عوام پر منحصر ہے کہ وہ کس کو اپنا لیڈر منتخب کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں