امریکہ کی تاریخ میں ٹیپ بال کرکٹ کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ”میجر لیگ ٹیپ بال کا اعلان”

نیوجرسی( آواز رپورٹ)امریکہ میں کرکٹ کے فروغ کے سلسلے میں گذشتہ سال امریکن پریمئیر لیگ کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے پاکستانی امریکن جے میر نے امریکہ میں دنیا کی تاریخ کی سب سے بڑی ”میجر لیگ ٹیپ بال“ کا اعلان کردیا ہے ۔امریکہ میں جون میں شروع ہونیوالا یہ ٹیپ بال ٹورنامنٹ اس لحاظ سے سب سے بڑا ٹیپ بال ٹورنامنٹ ہوگا کہ اس میں امریکہ کی پندرہ سے زائد ریاستوں سے کرکٹ ٹیمیں حصہ لیں گی اور لیگ جیتنے والی ٹیم کو پچاس ہزار ڈالرز کا کیش پرائز دیا جائیگا۔واضح رہے کہ ٹیپ بال ٹورنامنٹ میں پچاس ہزار ڈالرز کا کیش پرائز ٹیپ بال کی تاریخ میں آج تک نہیں دیا گیا.


میجر لیگ ٹیپ بال“ کا اعلان نیوجرسی میں لیگ کے شریک بانی جے میر نے امریکہ کی پندرہ ریاستوں سے آئے کرکٹ ٹیموں کے منتظمین کے ساتھ ملکر کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں