اسلام آباد:پاکستان نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی خلاف ورزی کرنے پر بھارت کے سینئر سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کرایا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 5 ستمبرکو ایل او سی کی خلاف ورزی اور شہریوں کو زخمی کرنے پر پاکستان نے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔ گزشتہ روز بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ سے رکھ چکری سیکٹرمیں 19 سالہ محمد طارق زخمی ہوا۔بھارتی فوج ایل او سی اور ورکنگ باوَنڈری پر مسلسل شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے جبکہ بھارتی فوج نہتے شہریوں کے خلاف توپ خانہ، مارٹر اور خود کار اسلحہ استعمال کر رہی ہے۔ترجمان نے کہا کہ رواں سال بھارت نے 2 ہزار 158 بار ایل او سی کی خلاف ورزی کی، رواں سال اب تک بھارتی فائرنگ سے 17 افراد شہید اور 168 زخمی ہو چکے ہیں۔ بھارت کی جانب سےشہریوں کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہیں۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ سیز فائر کی خلاف ورزیاں وحشیانہ طرز عمل ہے اور بھارتی فوج کی کارروائیاں ایل او سی پر اشتعال بڑھانے کی کوشش ہے جبکہ بھارتی طرز عمل خطے کی امن اور سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔انہوں ںے کہا کہ بھارتی اشتعال انگیزیاں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، بھارت اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ کو کام کرنے کی اجازت دے۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]