دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے 43 بلین ڈالرز میں ٹوئیٹر خریدنے کی پیشکش کردی

نیویارک ( آواز آن لائن)دنیا کے امیر ترین فرد ٹیسلا اور سپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے سماجی رابطوں کی مقبول ویب سائیٹ ٹوئیٹر کو 43 بلین ڈالرز میں خریدنے کی پیشکش کردی ہے.اگر ٹوئیٹر نے ایلون مسک کی پیشکش قبول کرلی تو انسانی تاریخ میں کسے بھی فرد کی جانب سے سب سے مہنگی خریداری ہوگی.اس سے پہلے۔ میں فیس بک کے سربراہ مارک ذکر برگ نے واٹس ایپ کو 20 بلین ڈالرز میں خریدا تھا.اب ایلون مسک نے ٹوئیٹر کے لئے 43 بلین ڈالرز کی پیشکش کردی ہے. واضح رہے کہ ٹیسلا و سپیس ایکس کے سربراہ نے حال ہی میں سوشل ویب سائیٹ کے 13 فیصد شئیرز خریدے تھے.اب وہ مکمل ملکیت چاہتے ہیں. ٹوئیٹر کی مارکیٹ ویلیو 37 بلین ڈالرز ہے جبکہ ایلون مسک نے اسکے تخمینہ سے زیادہ رقم کی پیشکش کی ہے.ٹوئیٹر کے چئیرمین بریٹ ٹیلر کے نام ایک خط میں ایلون مسک کا کہنا ہے کہ وہ اس وجہ سے ٹوئیٹر خریدنے کے خواہشمند ہیں کہ وہ سمجھتے ہیں یہ اظہار رائے کی آزادی کا عالمی سطح پر سب سے بڑا پلیٹ فارم ہے.اور میرا خیال ہے اظہار رائے کی آزادی کسی بھی معاشرے میں جمہوریت کے فروغ اور ترقی کے لئے اہم ہے.ٹوئیٹر نے ایلون مسک کی پیشکش کی تصدیق کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ٹوئیٹر بورڈ آف ڈائریکٹرزبڑے احتیاط کے ساتھ مسٹر مسک کی پیشکش کا جائزہ لیں گے اور کمپنی اور ٹوئیٹر کے تمام سٹاک ھولڈرز کے بہترین مفاد میں فیصلہ کیا جائے گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں