بیجنگ: چین کے وزارت خارجہ کے ترجمان نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ جامعہ کراچی جیسے واقعات سے چین اور پاکستان کے درمیان قائم آہنی دوستی کو نقصان پہنچانے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی دوستی آہنی ہے اور کوئی بھی مذموم سازش اسے ختم نہیں کرسکتی۔چین کے وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات اٹوٹ ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعاون، باہمی اعتماد اور پاک چین اقتصادی راہداری کو نقصان پہنچانے کی کوئی بھی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔چینی ترجمان وانگ وین بن نے یہ بھی کہا کہ دہشت گردی ایک عام لعنت ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں چینی عوام کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ دہشت گردوں کو چینی عوام کے خون کی قیمت ادا کرنا ہوگی۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]