سفید فام بالادستی ایک زہر ہے جس کی امریکا میں جگہ نہیں، جوبائیڈن

واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ نسل پرستانہ ’’سفید فام بالادستی‘‘ کی سازشی تھیوری معاشرے کے لیے زہر ہے جس کی امریکا میں جگہ نہیںعالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیویارک کے شہر بفیلو میں سفید فام نسل پرست کی اندھند فائرنگ میں ہلاک ہونے والے 10 افراد کے لواحقین اور متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے صدر جوبائیڈن کی آواز بھرانے گئی اور ان کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔امریکی صدر نے کہا کہ میں آپ سب سے وعدہ کرتا ہوں کہ امریکا میں نسل پرستی جیسی برائی کو پنپنے نہیں دوں گا۔ سفید فام بالادستی ایک برائی ہے جس کے لیے امریکا میں کوئی جگہ نہیں۔واضح رہے کہ 15 مئی کو نیویارک کے شہر بفیلو کی سپر مارکیٹ میں سفید فام نوجوان نے سیاہ فام شہریوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں 10 سیاہ فام ہلاک ہوگئے تھے۔ گرفتاری کے بعد اعترافی بیان میں حملہ آور نوجوان نے خود کو یہودیوں کا مخالف اور انتہا پسند سفید فام قرار دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں