ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تقریباً 27 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جو کہ تقریباً 15 فیصد بنتا ہے۔غیر ملکی خبر رساں کے مطابق متحدہ عرب امارات میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ماہانہ رد وبدل کے سلسلے میں جون کے مہینے سے پٹرول کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔ یہ اضافہ 27 پاکستانی روپے تک کا ہوا ہے۔جس کے بعد یو اے ای میں اب ایک لیٹر پٹرول 4.15 درہم یعنی 225 پاکستانی روپے میں ملے گا جب کہ گزشتہ ماہ یہ قیمت 3.66 درہم فی لیٹر یعنی 198 پاکستانی روپے تھی۔اسی طرح ڈیزل کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔ ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت 4.14 درہم یعنی 225 پاکستانی روپے ہوگئی ہے۔خیال رہے کہ رواں برس کے آغاز سے تاحال متحدہ عرب امارات میں پٹرول کی قیمت دوگنی ہوچکی ہے۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]