کھانے میں مسلسل نوڈلز کھلانے پر ناراض شوہر نے بیوی کو طلاق دیدی

نئی دہلی: بھارتی شہری نے کھانے میں مسلسل نوڈلز دینے پر بیوی کو طلاق دے دی۔میاں بیوی میں علیحدگی ہونا کسی بھی ملک میں مہذب نہیں مانا جاتا اس کے باوجود کسی نا کسی ٹھوس وجہ کی بنیاد پر میاں بیوی آپس میں طلاق جیسا سخت فیصلہ لینے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔تاہم بھارتی شہری نے حیران کن وجہ پر اپنی بیوی سے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کے جج ایم ایل رگھوناتھ نے طلاق سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نوڈلز کھلانے پر طلاق کا معاملہ بلاری ڈسٹرکٹ کورٹ میں پیش آیا، جہاں شوہر نے عدالت کو بتایا کہ اہلیہ کو معلوم ہی نہیں کہ کھانے کیسے بنتے ہیں وہ تو صبح ناشتے، ظہرانے اور رات کے کھانے میں بس نوڈلز ہی دیتی ہے۔
شوہر نے عدالت کو بتایا کہ میری بیوی مارکیٹ گئی اور اشیاء ضروری خریدنے کے بجائے صرف نوڈلز خرید کر لے آئی اور تین اوقات کھانے میں صرف نوڈلز ہی دے رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت کی جانب سے دونوں میاں بیوی کے درمیان مصالحت کی کوشش کی گئی مگر دونوں نے علیحدگی اختیار کرنے پر اتفاق کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں