اشرف غنی فرار ہوتے ہوئے کتنی رقم ساتھ لے گئے تھے؟ امریکا نے بتادیا

کابل: طالبان کے اقتدار سنبھالنے پر کسی کو بتائے بغیر ملک سے فرار ہونے والے سابق صدر اشرف غنی پر 16 کروڑ اور 80 لاکھ ڈالر بریف کیس میں بھر کر لے جانے کا الزام تھا تاہم اب ایک رپورٹ میں اصل رقم کا انکشاف ہوگیا ہے۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق جہاں افغان صدر پر 16 کروڑ 80 لاکھ ڈالر بریف کیس میں بھر کر ہیلی کاپٹر میں اپنے ہمراہ لے جانے کے الزامات ہیں وہیں صدارتی محل سے 50 لاکھ ڈالر غائب تھے گئے۔
اسی طرح نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی کی والٹ سے دسیوں ملین ڈالر لے لیے گئے تھے اور افغان حکومت کے بینک اکاؤنٹس سے بھی لاکھوں ڈالر غائب تھے۔
افغان حکومت اور اس کی فوج کے خاتمے کی تفصیلات پر مبنی امریکی حکومت کے نگران ادارے اسپیشل انسپکٹر جنرل فار افغانستان ری کنسٹرکشن یعنی سیگر نے بھی اپنی عبوری رپورٹ میں ان گمشدہ رقموں کی تصدیق کی ہے۔
جس سے لگتا ہے کہ یہ رقم سابق افغان صدر اشرف غنی اپنے ہمراہ لے گئے ہو۔ جس کی تحقیقات اسپیشل انسپکٹر جنرل فار افغانستان ری کنسٹرکشن نے کرلی ہے۔
سیگر نے اشرف غنی پر لاکھوں ڈالرز چوری کرکے لے جانے کے الزام کی جانچ کی۔ سیگر کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے سینیئر اہلکار نے انکشاف کیا ہے کہ سابق افغان صدر اشرف غنی ملک سے فرار ہوتے ہوئے ہیلی کاپٹرز میں کروڑوں ڈالرز نہیں بلکہ 10 لاکھ ڈالرز سے کم رقم لیکر گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں