شوکت عزیز کی برطرفی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں اپیل سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد: پاکستان کی عدالتِ عالیہ نے شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کے خلاف اپیل سماعت کےلیے مقرر کردی۔
سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے سابق سینئر جج اسلام آباد ہائی کورٹ شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کے خلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر کرلی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ 13 جون کو اپیل پر سماعت کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں