لاس اینجلس (آواز نیوز) کیلیفورنیا کے ڈسٹرکٹ 40سے کانگریس کیلئے ہونے والے پرائمری الیکشن میں پاکستانی نژاد امریکی شہری ڈیموکریٹک رہنما ڈاکٹر آصف محمود نے کامیابی حاصل کر لی ہے۔ انہوں نے اپنے مدمقابل کے مقابلہ 11 فیصد زیادہ ووٹ حاصل کئے۔ اس کامیابی کے بعد ان کے لئے اس سال نومبر کے مڈٹرم انتخابات میں کامیابی کا امکان بھی زور پکڑ گیا ہے۔ تا ہم ان کے حریف ری پبلکن امیدوار کا ووٹ بینک ان سے زیادہ بتایا ہے۔ پرائمری میں ڈاکٹر آصف محمود نے اپنے ری پبلکن حریف مینگ کم کے معاملے میں کامیابی حاصل کی۔ وہ ڈیموکریٹک کے واحد امیدوار تھے۔ کیلیفورنیا میں پرائمری کا طریقہ کار دیگر ریاستوں سے مختلف ہوتا ہے۔ متعدد امیدواروں کے درمیان مقابلے ہوتے ہیں پہلے دو نمبر پر آنے والے امیدواروں کے درمیان نومبر کے عام انتخابات میں مقابلہ ہوتا ہے۔ ڈاکٹر آصف کا تعلق کھاریاں (پنجاب) سے ہے۔ انہوں نے جناح پوسٹ گجریجویٹ میڈیکل سینٹر سے میڈیکل کی ڈگری حاصل کی تھی۔ بعد ازاں انہوں نے امریکہ سے بھی ایم ڈی یعنی ڈاکٹر کی ڈگری حاصل کی.ان کے مذہبی نظریات کے حوالے سے بعض حلقے ان پر احمدی فرقے سے تعلق کا الزام بھی عائد کرتے رہے ہیں۔ تا ہم ڈاکٹر آصف محمود ایسی افواہوں کو قطعی رد کرتے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ ختم نبوت پر مکمل یقین رکھتے ہیں۔ گزشتہ دنوں انتخابی مہم کے سلسلے میں نیویارک بھی آئے تھے
اٹلی کی ٹیم نے پانچویں مرتبہ بلی جین کنگ کپ کا ٹائٹل جیت لیا
ایشین جونیئرکپ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم مسقط روانہ
میٹا کا آڈیو اور ویڈیو کالنگ میں اہم اپ ڈیٹس کا اعلان
آسٹریلوی پارلیمنٹ میں بچوں پر سوشل میڈیا کے استعمال کی پابندی کا بل پیش
اسرائیلی وزیراعظم نے بین الاقوامی فوجدای عدالت کو انسانیت کا دشمن قرار دیدیا