لاہور: برطانوی ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنر اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا کی قذافی اسٹیڈیم میں ملاقات ہوئی جس میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کا کہنا ہے کہ انگلینڈ ٹیم کی پاکستان آمد کے منتظر اور سیریز کی میزبانی کے لیے پرجوش ہیں، انگلش کرکٹ ٹیم کو رواں سال دو مرتبہ پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔
اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ کرکٹ ہمارے خون میں ہے، یہ کھیل دونوں ممالک کو جوڑتا ہے۔ انگلش فینز اور کرکٹ ماہرین دونوں ٹیموں کے مابین سنسنی خیز کرکٹ دیکھنے پاکستان آنا چاہتے ہیں۔انگلینڈ کی ٹیم رواں سال ستمبر، اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی جس میں وہ 7 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کھیلے گی جبکہ آسٹریلیا میں شیڈول ٹی20 ورلڈکپ کے بعد انگلش ٹیم ایک بار پھر نومبر اور دسمبر کے وسط میں تین ٹیسٹ میچز کے لیے پاکستان آئے گی۔
سکیورٹی فورسز کا بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ، 3 خوارج ہلاک، دو زخمی
190ملین پاؤنڈ ریفرنس: بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
سابق آرمی چیف جنرل(ر) باجوہ نے بشریٰ بی بی کے الزام کو بے بنیاد قرار دیدیا
عمران مدینہ ننگے پاؤں جا کر آئے تو باجوہ کو فون آنے لگے آپ کسے لے آئے؟ بشریٰ بی بی
بشریٰ بی بی کے سعودی عرب پرالزامات شرمناک ہیں : خواجہ آصف