انگلینڈ نے ون ڈے کی تاریخ میں سب سے زیادہ 498 رنز کا ریکارڈ قائم کردیا

ایمستلوین/ھالینڈ( آواز رپورٹ)انگلینڈ نے ونڈے کرکٹ کی تاریخ میں کسی ایک اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ قائم کردیا. ھالینڈ کے خلاف ایمستلوین( ھالینڈ) میں کھیلے جانے والے میچ میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 498 رنز بنائے. اس سے قبل انگلینڈ 2018 میں ناتنگھم ( انگلینڈ)میں آسٹریلیا کے خلاف481رنز بنائے تھے. اسطرح اس نے اپنا ہی ریکارڈ بہتر بنالیا . انگلینڈ کی طرف سے تین کھیلاڑیوں فل سالٹ، ڈیوڈ ملان اور جوش بٹلر نے سنچریاں بنائیں. جبکہ لائم لیونگسٹن نے صرف 22 گیندوں پر 66 رنز بنائے جبکہ بٹلر نے 70 گیندوں پر 162 رنز بنائے انہوں نے 14 چھکے اور 7 چوکے جبکہ لیونگسٹن نے 6 چھکے اور اتنے ہی چوکے مارے. انگلینڈ کے کھیلاڑیوں نے مجموعی طور پر 26 چھکے اور 36 چوکے لگائے. 498 کے سکور میں 296رنز باؤنڈریز بنائے گئے. کسی ٹیم کے تین بیٹسمینوں کا ایک ہی اننگز میں تین سنچریاں بنانے کا یہ دوسرا واقعہ ہے اس سے قبل جنوبی افریقہ کے تین کھیلاڑیوں اے بی ڈویکئیر، ہاشم آملہ اور رائل روسو نے 2015 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف یہ کارنامہ انجام دیا تھا. تاہم تین سنچریوں اور ایک نصف سنچری کا یہ پہلا واقعہ ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں