تہران: ایران میں لڑاکا طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث ہچکولے کھاتے ہوئے گر کر تباہ ہو گیا تاہم دونوں پائلٹس نے چھلانگ کر اپنی جان بچالیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے شہر اصفہان کے قریب ملکی فضائیہ کا گرمین ایف 14 ٹامکیٹ فائٹر طیارہ انجن کی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا۔ طیارے میں دو پائلٹس موجود تھے۔ایرانی فضائیہ کے طیارے کے زمین پر گرنے سے پہلے دونوں پائلٹس نے چھلانگ لگا کر اپنی جانیں بچائیں تاہم انھیں چوٹیں آنے کے باعث قریبی اسپتال منتقل کیا گا ہے جہاں ایک پائلٹ کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔خیال رہے کہ ایران کی فضائیہ 1979 کے امریکی ساختہ طیارے استعمال کری ہے ہیں اور زمین بوس ہونے والا طیارہ ٹامکیٹ ایف 14 بھی امریکی ساختہ ہے۔ گزشتہ ماہ بھی ایران میں ایک لڑاکا طیارہ اصفہان کے صحرائی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا تھا جس میں 2 پائلٹس ہلاک ہوگئے تھے۔
اٹلی کی ٹیم نے پانچویں مرتبہ بلی جین کنگ کپ کا ٹائٹل جیت لیا
ایشین جونیئرکپ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم مسقط روانہ
میٹا کا آڈیو اور ویڈیو کالنگ میں اہم اپ ڈیٹس کا اعلان
آسٹریلوی پارلیمنٹ میں بچوں پر سوشل میڈیا کے استعمال کی پابندی کا بل پیش
اسرائیلی وزیراعظم نے بین الاقوامی فوجدای عدالت کو انسانیت کا دشمن قرار دیدیا