کراچی: قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ کرکٹ کی سب سے بڑی مارکیٹ ہونے کے باعث بھارت بین الاقوامی کرکٹ پر حاوی ہے۔مقامی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی طویل ونڈو کے سبب بین الاقوامی کرکٹ کے ساتھ ساتھ پاکستان کے فیوچر ٹور پروگرام (ایف ٹی پی) بھی شیڈول نمایاں طور پر متاثر ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کرکٹ کی عالمی مارکیٹ ہونے کے باعث بین الاقوامی سطح پر کھیل پر حاوی ہورہا ہے، جس کے اثرات جلد دیگر ٹیموں پر نظر آئیں گے۔
قبل ازیں انڈین پریمیئر لیگ کے 2023 سے 2027 کے دوران 410 میچز کے میڈیا رائٹس تقریبا 400 ارب 75 کروڑ بھارتی روپوں میں فروخت ہوئے، جس سے بی سی سی آئی کو 500 ارب روپے آمدنی کی توقع ہے۔
رپورٹ کے مطابق فی میچ 107 کروڑ 50 لاکھ بھارتی روپے بنتے ہیں، جو پاکستانی روپے میں 278 کروڑ روپے کے برابر ہیں۔واضح رہے کہ بھارتی بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ نے ٹویٹ کیا کہ آئی پی ایل فی میچ کی قیمت کے لحاظ سے اب دنیا کی دوسری سب سے زیادہ مہنگی لیگ بن چکی ہے۔
سکیورٹی فورسز کا بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ، 3 خوارج ہلاک، دو زخمی
190ملین پاؤنڈ ریفرنس: بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
سابق آرمی چیف جنرل(ر) باجوہ نے بشریٰ بی بی کے الزام کو بے بنیاد قرار دیدیا
عمران مدینہ ننگے پاؤں جا کر آئے تو باجوہ کو فون آنے لگے آپ کسے لے آئے؟ بشریٰ بی بی
بشریٰ بی بی کے سعودی عرب پرالزامات شرمناک ہیں : خواجہ آصف