اسلام آباد: پاک بحریہ کے لیے چین میں تیار کیے جانے والے دوسرے 054 ایلفا فریگیٹ پی این ایس تیمور میں شامل کرلی گئی۔ اس حوالے سے ترجمان پاک بحریہ نے بتایا کہ پاک بحریہ کے جہاز تیمور کی کمشننگ تقریب کا انعقاد چین کے ہوڈونگ ژہنگوا شپ یارڈ میں ہوا۔ چین میں پاکستان نیوی مشن کے سربراہ کموڈور راشد محمود شیخ نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
انہوں نے بتایا کہ پی این ایس تیمور پاکستان نیوی کے لیے تعمیر کیے جانے والے چار ٹائپ 054 فریگیٹس میں سے دوسراجہاز ہے جبکہ اس سے قبل پی این ایس طغرل جنوری 2022 میں پاک بحریہ کے بحری بیڑے میں شامل ہو چکا ہے اور اسی کلاس کے دو اور فریگیٹس اس وقت چین میں تکمیل کے مختلف مراحل میں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پی این ایس تیمور تکنیکی لحاظ سے ایک جدید اور انتہائی مؤثر جہاز ہے جو جدید ٹیکنالوجی کے ہتھیار، سینسرز، حربی نظام اور الیکٹرانک وارفیئر سسٹم کے ساتھ ساتھ کثیرالجہتی خطرات کے ماحول میں لڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ترجمان پاک بحریہ نے بتایا کہ یہ جہاز پاک بحریہ کی حربی استعداد کوتقویت دینے کے ساتھ ساتھ خطے اور بحری شعبے میں ابھرتے ہوئے چیلنجز سے نمٹنے میں معاون ثابت ہوگا۔علاوہ ازیں تقریب میں خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے کہا کہ پی این ایس تیمورکی شمولیت سے ملکی سمندری سرحدوں کے دفاع کو مضبوط بنانے میں پاک بحریہ کی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ ہو گا۔انہوں نے چائنہ اسٹیٹ شپ بلڈنگ کارپوریشن (سی ایس ایس سی)، چائنہ شپ بلڈنگ ٹریڈنگ کمپنی (سی ایس ٹی سی)، چائنہ شپ ڈویلپمنٹ اینڈ ڈیزائن سینٹر (سی ایس ڈی ڈی سی)، ہوڈونگ ژہنگوا شپ یارڈ اور چینی بحریہ کی جانب سے جدید ہتھیاروں سے لیس فریگیٹ کی بروقت فراہمی کے لیے کی جانے والی مشترکہ کاوشوں کو بھی سراہا۔
اٹلی کی ٹیم نے پانچویں مرتبہ بلی جین کنگ کپ کا ٹائٹل جیت لیا
ایشین جونیئرکپ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم مسقط روانہ
میٹا کا آڈیو اور ویڈیو کالنگ میں اہم اپ ڈیٹس کا اعلان
آسٹریلوی پارلیمنٹ میں بچوں پر سوشل میڈیا کے استعمال کی پابندی کا بل پیش
اسرائیلی وزیراعظم نے بین الاقوامی فوجدای عدالت کو انسانیت کا دشمن قرار دیدیا