گوجرانولہ: ٹک ٹاکر ڈولی کو پروٹوکول دینے پر کانسٹیبل اور پولیس رضاکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔رپورٹ کے مطابق متنازعہ ٹک ٹاکر ڈولی اپنے ساتھیوں کےہمراہ گوجرانوالا میں ایک پان شاپ کی افتتاحی تقریب میں پہنچیں جہاں پولیس کی وردی میں ملبوس نوجوان ٹک ٹاکر کو پروٹوکول دیتے رہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پولیس کانسٹیبل نے مقامی لوگوں کو وردیاں پہنا کر ڈولی کو پروٹوکول دیا جس پر سی پی او گوجرانوالہ رائے اعجاز نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ایک کانسٹیبل اورتین رضاکاروں کے خلاف تھانہ باغبانپورہ میں مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ راشد نامی پولیس اہلکار نے اپنے تین دوستوں کو پولیس کی وردی پہنا رکھی تھی، سی پی او گوجرانوالہ رائے اعجاز نے کہا کہ فرائض میں غفلت اور لاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔سی پی او نے ایس پی سٹی کو واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے تین دن میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔
سکیورٹی فورسز کا بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ، 3 خوارج ہلاک، دو زخمی
190ملین پاؤنڈ ریفرنس: بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
سابق آرمی چیف جنرل(ر) باجوہ نے بشریٰ بی بی کے الزام کو بے بنیاد قرار دیدیا
عمران مدینہ ننگے پاؤں جا کر آئے تو باجوہ کو فون آنے لگے آپ کسے لے آئے؟ بشریٰ بی بی
بشریٰ بی بی کے سعودی عرب پرالزامات شرمناک ہیں : خواجہ آصف