روم: سکھ برادری نے اقلیتوں پر مظالم ڈھانے والے بھارت سے آزادی حاصل کرنے کے لیے ریفرنڈم کا انعقاد کیا، جس میں الگ وطن کا خالصتان کا نیا نقشہ بھی جاری کردیا۔ بھارت سے آزادی کےلیے سکھ فار جسٹس کے زیر اہتمام یورپی یونین کے رکن ملک اٹلی کے دارالحکومت میں ریفرنڈم کا انعقاد کیا گیا جس میں سکھوں کی جانب سے بھارت سے آزادی کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ریفرنڈ کے دوران سکھ رہنماؤں کی جانب سے سکھوں نے الگ وطن خالصتان کا نیا نقشہ بھی جاری کردیا جس میں نہ صرف پنجاب بلکہ ہریانہ، ہماچل پردیش، راجستھان اور یو پی کے اکثر اضلاع کو شامل کیا گیا ھے۔سکھ رہنما پرم جیت سنگھ کا کہنا تھا کہ گلوکار سِدّھو موسے والا کو بھارتی ایجنسیوں نے قتل کروایا کیوں کہ سدھو موسے والا بھارتی پنجاب کی آزادی کے بڑے حامی تھے۔سکھ فار جسٹس کے بانی پرم جیت سنگھ کا مزید کہنا تھا کہ گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کے پیچھے بھارتی حکومت ہے۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]